حکومت کا لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکاری کافیصلہ، منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی

حکومت کا لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکاری کافیصلہ، منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے ...
حکومت کا لاکھڑا پاور پلانٹ کی نجکاری کافیصلہ، منظوری مشترکہ مفادات کونسل دے گی
کیپشن: Ishaq Dar

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے مختلف اداروں کی نجکاری کے فیصلے کے بعد لاکھڑا پاور پراجیکٹ کی نجکاری کا فیصلہ بھی کر لیا ہے، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سمری تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس کے نجکاری پروگرام کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ لاکھڑا کی نجکاری کا فیصلہ کیا گیا اور وزیر خزانہ نے سمری تیار کرنے کی ہدایت کی جو مشترکہ مفادات کونسل کے آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری پروگرام میں قانونی اور آئینی تقاضے پورے کئے جائیں گے جبکہ ملازموں کے مفادات کا مکمل خیال رکھا جائے گا۔

مزید :

بزنس -