امریکہ پسپائی اختیار نہیں کر رہا: کیری

امریکہ پسپائی اختیار نہیں کر رہا: کیری
امریکہ پسپائی اختیار نہیں کر رہا: کیری
کیپشن: Kerry

  

 ڈیووس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے امریکہ کی عالمی سطح پر پسپائی اختیار کرنے کی رائے اور اس پر تنقید کو سختی سے مسترد کیا ہے۔سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں جاری عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ’سچ سے بہتر کچھ نہیں ہے۔‘امریکی وزیر خارجہ نے اپنی37 منٹ کی تقریر میں تفصیل وار امریکہ کی دنیا بھر میں جاری سنجیدہ سرگرمیوں کے بارے میں بتایا۔بی بی سی کے مطابق انہوں نے اپنی تقریر میں شام کے تنازعے کو حل کرنے کے بارے میں کوششیں، مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش اور ایران سے اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کرنے جیسے معاملات پر بات کی۔امریکی وزیر خارجہ نے مشرقِ وسطی کے علاوہ چین، شمالی کوریا اور جنوبی سوڈان میں جنگ بندی کی کوششوں سمیت دیگر خطوں میں بھی امریکی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی آگاہ کیا۔امریکی وزیر جان کیری نے مزید کہا کہ ’یہ رائے غلط ہے کہ امریکہ اپنی سرگرمیوں کو کم کر رہا ہے اور یہ رائے سادگی پر مبنی ہے کہ ہمارے اثر و رسوخ کا تمام انحصار فوج پر ہے، اگر ہماری کسی جگہ بڑی فوجی طاقت موجود نہیں یا ہم فوری فوجی جواب نہیں دے سکتے تو ہم میدان سے غائب ہیں۔‘امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مطابق ’شاید ایک منفرد دہائی کے بعد، بہت سارے لوگوں کی نظر میں بدقسمتی سے اس میں طاقت کو اہمیت تھی، اور ہماری جانب سے طاقت کا استعمال تھا، اب ہم سفارتی مصروفیات کے دور میں داخل ہو رہے ہیں جو وسیع اور گہری اور ہماری تاریخ میں سب سے زیادہ ہیں۔‘

امریکہ کی فوجی طاقت اور زوال اور اثرورسوخ کم ہونے کے بارے میں اس وقت زیادہ باتیں ہونا شروع ہوئیں جب گذشتہ سال صدر براک اوباما نے شام پر میزائل حملوں کا فیصلہ واپس لے لیا۔اس فیصلے کی وجہ سے امریکہ کا اتحادی جیسا کہ فرانس درمیان میں پھنس گیا اور سعودی عرب نے غصے کا اظہار کیا جبکہ ایران اور شام کو اس سے فائدہ پہنچا کیونکہ اس کی وجہ سے امریکی صدر کی جانب سے فوج تعینات کرنے کے حوالے سے خدشات میں اضافہ ہوا۔

مزید :

بین الاقوامی -