قومی اسمبلی اجلاس: سپیکر اپوزیشن کو شرکت کیلئے نہ منا سکے، فیصلہ کل متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ہو گا

قومی اسمبلی اجلاس: سپیکر اپوزیشن کو شرکت کیلئے نہ منا سکے، فیصلہ کل متحدہ ...
قومی اسمبلی اجلاس: سپیکر اپوزیشن کو شرکت کیلئے نہ منا سکے، فیصلہ کل متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں ہو گا
کیپشن: Assembly

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کے سپیکر اپوزیشن کو 27 جنوری کے اجلاس میں شرکت کیلئے آمادہ کرنے پر ناکام ہو گئے ہیں جبکہ اس سے پہلے ہی اپوزیشن کے مسلسل انکار کی وجہ سے قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی پیپلز پارٹی حکومت کے خلاف نرم رویہ جبکہ تحریک انصاف سخت رویہ اپنانے کے حق میں ہے تاہم 27 جنوری کو ہونے والے اجلاس میں اپوزیشن کی شرکت کا فیصلہ کل متحدہ اپوزیشن کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اپوزیشن نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے رویے کے خلاف اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس تاخیر کا شکار ہے۔ پارلیمانی کیلنڈر کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 20 جنوری کو بلایا جانا تھا تاہم صدر مملکت ممنون حسین نے گزشتہ روز یہ اجلاس 27 جنوری کو بلانے کی منظوری دے رکھی ہے لیکن اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک اجلاس میں شرکت کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔

مزید :

اسلام آباد -