توتک کے قریب کھیت سے 5 لاشیں برآمد، کھدائی جاری، مزید لاشیں ملنے کا امکان
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) خضدار کے علاقے توتک کے قریب ایک کھیت میں اجتماعی قبر سے 5 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، کھیت کی کھدائی جاری ہے اور مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔ ڈپٹی کمشنر خضدار وحید شاہ کے مطابق ایک چرواہے نے لاش دیکھ کر انتظامیہ کو اطلاع دی جس پر لیویز اور ایف سی اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کھیت کی کھدائی پر مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ 5 لاشوں کے اعضاءملے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کھیت کی کھدائی جاری ہے اور مزید لاشیں ملنے کا امکان ہے۔