تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق

تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق
تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کی وزیراعظم کے خلاف تحریک استحقاق
کیپشن: Nawaz Sharif

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی نے وزیراعظم نواز شریف کے خلاف تحریک استحقاق جمع کرا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی تحریک استحقاق صاحبزادہ طارق اللہ، مراد سعید، عائشہ سید نے جمع کرائی ہے جس پر تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اراکین کے دستخط موجود ہیں۔ تحریک کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے دورہ سوات کے دوران منتخب اراکین کو ملاقات کیلئے وقت نہیں دیا اور انہیں انداز کر کے استحقاق مجروح کیا گیا۔

مزید :

قومی -