کراچی میں دہشت گردوں کا راج، 6 پولیس اہلکار شہید، ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ

کراچی میں دہشت گردوں کا راج، 6 پولیس اہلکار شہید، ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ
کراچی میں دہشت گردوں کا راج، 6 پولیس اہلکار شہید، ایم پی اے پر قاتلانہ حملہ
کیپشن: Karachi

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) لانڈھی نمبر 3 اور 6 میں پولیس موبائلز پر دستی بم حملوں میں 6 اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ پہلا حملہ لانڈھی نمبر 6 میں مہاجر قومی موومنٹ کے رہنماءآفاق احمد کے گھر کے باہر تعینات پولیس موبائل پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز نے لانڈھی نمبر 6 کی 3 گلیوں کا محاصرہ کر لیا۔ اس کچھ ہی دیر بعد نامعلوم افراد نے لانڈھی 3 میں پولیس موبائل پر دستی بم پھینکا جس سے 3 اہلکار شدید زخمی ہو گئے اور ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ موقع پر پہنچتے ہی نامعلوم افراد نے دستی بم پھینک دیا۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق لانڈھی نمبر میں 6 میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت نعیم خلیل اور آصف کے نام سے کر لی گئی ہے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے سندھ اسمبلی کے رکن محمد کامران کی گاڑی پر فائرنگ کر دی تاہم محمد کامران حملے میں محفوظ رہے۔

مزید :

کراچی -اہم خبریں -