سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک

سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک

  

کوئٹہ (خصوصی رپورٹ)سانحہ مستونگ میں جاں بحق افراد کو کوئٹہ کے دو قبرستانوں میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیاگیا۔سانحہ مستونگ میں جاں بحق ہزارہ کمیونٹی کے22 افراد کی مری آباد کے علاقے میں بہشت زینب قبرستان جبکہ چار افراد کی ہزارہ ٹاون کے قبرستان میں تدفین کی گئی۔اس سے قبل میتیں علمدار روڈ پر امام بارگاہ نیچاری سے تدفین کے لئے قبرستان لائی گئیں، جہاں انہیں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیاگیا،بہشت زینب میں 22 افراد کی نماز جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ راجا ناصر عباس نے پڑھائی،جس میں ہزارہ برادری اور دیگر افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے اورلواحقین اپنے پیاروں کو یاد کرکے روتے رہے۔

مزید :

صفحہ اول -