وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا
اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 10 فروری کو طلب کر لیا‘ مردم شماری سمیت اہم فیصلے متوقع‘ دہشت گردی کے خلاف جاری کارروائیوں پر بھی صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائیگا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صدارت میں ہونیوالے مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلی بھی شریک ہونگے اور اس اجلاس میں ملک میں بلدیاتی انتخابات مردم شماری‘ دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر امور پر مشاورت اور اہم فیصلے کئے جائیں گے
وزیراعظم