ایک عورت کتنی بھینسوں کے برابر؟ متنازع ترین ایپ پر خواتین برہم
کیپ ٹاﺅن (نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کی بڑی بڑی ایپس کے بارے میں آپ نے سنا ہو گا مگر ایک چھوٹی سی ایپ نے آتے ہی دھوم مچا دی ہے۔ یہ ایپ خواتین کو بتاتی ہے کہ ان کی ”قیمت“ کتنی گایوں کے برابر ہے اور اگر کوئی دولہا انہیں دلہن بنانا چاہے تو اسے کتنی گایوں کے برابر رقم کا بندوبست کرنا ہو گا۔
دراصل اسے جنوبی افریقہ کے کلچر کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے جہاں ماضی میں دلہن حاصل کرنے کیلئے اس کے بدلے اس کے خاندان والوں کو گائیں دینا پڑتی تھی۔ حسین و جمیل اور نوعمر دلہن کیلئے زیادہ گائیں دینا پڑتی تھیں۔ آج کل بھی جنوبی افریقہ کے دیہاتوں میں یہ روایت رائج ہے جبکہ شہروں میں رقم اور مہنگے تحائف استعمال کئے جاتے ہیں جسے مقامی زبان میں ”لوبولا“ کہا جاتا ہے اور اسی لئے ایپ کا نام لوبولا کیلکولیٹر "Lobola Calculater" رکھا گیا ہے۔
مچھلی کے ڈبے سے عجیب و غریب مخلوق برآمد
یہ ایپ خواتین سے پوچھتی ہے کہ ان کا قد، عمر، کمر کی پیمائش، تعلیم، ازدواجی حیثیت اور مشاغل کیا ہے، اور پھر ان معلومات کی بناءپر بتاتی ہے کہ ان کے بدلے کتنی گائیں مل سکتی ہیں۔ جنوبی افریقہ کے لوگوں کو یہ ایپ بہت پسند آئی ہے اور وہ بطور مزاح اپنی اپنی قیمت گایوں کی صورت میں معلوم کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ ایپ کی ویب سائٹ پر ایک امریکی خاتون سٹیفنی ملر نے لکھا کہ لوبولا کیلکولیٹر کے مطابق ان کی قیمت 50 گایوں کے برابر ہے مگر ان کے خاوند نے انہیں مفت حاصل کر رکھا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق یہ ایپ مردوں کو بھی بتا سکتی ہے کہ وہ کتنی گایوں کے برابر ہیں۔