وہ ملک جس میں کوکا کولا اور پیپسی پر پابندی لگادی گئی ہے

وہ ملک جس میں کوکا کولا اور پیپسی پر پابندی لگادی گئی ہے
وہ ملک جس میں کوکا کولا اور پیپسی پر پابندی لگادی گئی ہے

  


ماسکو (نیوز ڈیسک) سافٹ ڈرنک اور کولا ڈرنک کے بچوں کیلئے نقصانات پر بات تو بہت کی جاتی ہے مگر عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ مگر روس وہ ملک ہے جس نے صرف باتیں کرنے کی بجائے ٹھوس اقدامات بھی کر دیئے ہیں۔ روس میں پیپسی کولا، ماﺅنٹین ڈیو اور دیگر ایسے ہی مشروبات کی بچوں کو فروخت غیر قانونی قرار دے دی گئی ہے۔ اس نئے قانون کا آغاز وولوگڈا کے علاقے سے کیا گیا ہے اور دکانداروں کو سخت وارننگ دے دی گئی ہے کہ بچوں یا نوعمر لوگوں کو ممنوعہ مشروبات بیچنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی۔

عرب دلہن کے نام پر تنازع،شادی ادھوری رہ گئی

پارلیمانی کمیٹی برائے اقتصادی پالیسی کے سربراہ پیومینی کروٹکوو کا کہنا ہے کہ حکومت نے یہ قانون بنانے سے پہلے ماہرین سے تفصیلی مشاورت کی تھی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ کوئی مشروبات اور انرجی ڈرنک بچوں اور نوعمر افراد کیلئے نہایت نقصان دہ ہیں۔ بازاروں کے علاوہ سکولوں، کالجوں، پارکوں اور تمام تفریحی مقامات پر بھی یہ پابندی لاگو ہو گی، البتہ چائے اور کافی کی فروخت اس پابندی سے مستثنیٰ ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس