برطانوی خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی شرمناک کوشش کا پول کھول دیا

برطانوی خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی شرمناک کوشش کا پول کھول دیا
برطانوی خاتون نے پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کی شرمناک کوشش کا پول کھول دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) بیرون ملک جا کر ملک کی عزت پر دھبہ بننے والے ایک پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور کو برطانیہ میں نوعمر لڑکی کی عصمت دری کی کوشش کا الزام ثابت ہونے پر قید اور تاعمر پابندیوں کی سزا سنا دی گئی ہے۔

وہ جوڑا جس نے پوری دنیا سے رقم ایٹھنے والی ایپل کمپنی کولوٹ لیا
مجرم ضمیر ارشد نے چار سال قبل 17 سالہ لڑکی کارلی روبنسن کو اس کے گھر چھوڑنے کے دوران ظلم کا نشانہ بنایا تھا۔ کارلی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی کچھ دوستوں کے ساتھ ضمیر کی ٹیکسی پر روانہ ہوئی تھیں اور جب ان کی دوستوں کو اتار دیا گیا تو وہ ٹیکسی میں اکیلی رہ گئیں۔ دوران سفر ان کی آنکھ لگ گئی تو مجرم نے اس دوران ٹیکسی کا رخ ایک فلیٹ کی جانب موڑ دیا۔ وہ کارلی کو زبردستی اٹھا کر اندر لے گیا اور ان کے جسم کونوچتا را۔ کارلی کہتی ہیں کہ انہوں نے شدید مزاحمت کی اور شور بلند کیا جس پر مجرم گھبرا گیا اور انہیں دوبارہ ٹیکسی میں ڈال کر راستے میں ہی چھوڑ دیا۔ انہوں نے فوری طور پر پولیس کو شکایت کی اور کچھ عرصے بعد 26 سالہ مجرم کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس نے عدالت کو یہ کہہ کر گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ سارے معاملے کا آغاز خود کارلی نے کیا تھا مگر شواہد اور ثبوتوں کی روشنی میں اس کی شیطانی کہانی کا پول کھل گیا۔ عدالت نے اس کا نام جنسی درندوں کے رجسٹر میں لکھنے کا حکم دیا ہے اور 15 سال کیلئے بطور ڈرائیور ملازمت پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -