فلم شمیتابھ کے گانے ”عشق فلم“ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

فلم شمیتابھ کے گانے ”عشق فلم“ کی ویڈیو ریلیز کردی گئی

 ممبئی (اے پی پی) بالی ووڈ کی نئی فلم شمیتابھ کے گانے عشق فلم کی ویڈیو ریلیز کردی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سورج جگن کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے اس گیت کے بول سوانند کر کرے نے لکھے ہیں۔فلم کے ہدایتکاراور رائٹر آر بالکی ہیں۔فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں امیتابھ بچن اور دھنوش کے علاوہ اکشرا ہاسن اور ریکھا بھی شامل ہیں۔ مہمان اداکاروں کے طور پر کرن جوہر،مہیش بھٹ،روہت شیٹھی،جاوید اختر ،بونی کپور ،ایکتا کپور،اوم پرکاش مہرااور گوری شندے بھی فلم میں انٹری دینگے۔امیتابھ بچن،ابھیشیک بچن،سنیل للااور ایکتا کپور کی پروڈکشن میں تیار ہونے والی یہ فلم 6فروری کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔

مزید : کلچر