بالی وڈ ہدایت کا ر سبھاش گئی 70 برس کے ہوگئے

بالی وڈ ہدایت کا ر سبھاش گئی 70 برس کے ہوگئے

 ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ ہدایت کار ‘ پروڈیوسر اورسکرین رائٹر سبھاش گئی 70 برس کے ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سبھاش گئی 24 جنوری 1945ءکو بھارتی شہر ناگپور میں پیدا ہوئے ۔ انہوں نے 1967ءمیں فلمی نگری میں کیرئیر کا آغاز بحیثیت اداکار چھوٹے کرداروں سے کیا۔ بعدازاں فلم امنگ اور گمراہ میں مرکزی کردارادا کیا۔ انہوں نے 1976ءمیں ہدایت کاری کا آغاز فلم کالی چرن سے کیا ۔ ان کی مشہور فلموںمیں قرض ‘ ہیرو‘ کرما‘ کھل نائیک ‘ پردیس اور دیگر شامل ہیں۔

 انھیں 1998ءمیں بہترین سکرین پلے اور2006ءمیں بہترین فلم اور دیگر سماجی مسائل پر نیشنل فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔

مزید : کلچر