لارا دتہ نئی فلم ”فتور“ میں خصوصی کردار میں جلوہ گر ہونگی
ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ اداکارہ لارا دتہ نئی فلم ”فتور“ میں خصوصی کردار میں جلوہ گر ہونگی۔ سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹویئر پر اداکارہ نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ وہ فلم ”فتور“ میں ایک خصوصی روپ میں جلوہ گر ہونگی تاہم انہوں نے اپنے کردار کے بارے کچھ نہیں بتایا۔ واضح رہے کہ فلم ”فتور“ کے ہدایتکار ابھیشک کپور ہیں جس میں کترینہ کیف اور ادیتیہ رائے کپور اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔