بالی وڈ فلم ”جگا جاسوس“ کے ریلیز کی تاریخ تبدیل کردی گئی

بالی وڈ فلم ”جگا جاسوس“ کے ریلیز کی تاریخ تبدیل کردی گئی

ممبئی (اے پی پی) بالی وڈ کی نئی فلم ”جگا جاسوس“ کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مارکیٹنگ اورڈسٹری بیوشن سٹوڈیوز کی نائب صدر امریتا پانڈے نے کہا ہے کہ ”جگا جاسوس“ 28 اگست کو ریلیز کرنا تھی تاہم اب اسے 27نومبر کو ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت عالمی سطح پر فلم ریلیز کرنے کےلئے بہت مناسب ہے۔ واضح رہے کہ مذکورہ فلم کی ہدایات انوراگ باسو نے دی ہیں جبکہ فلم میں رنبیرکپور، کترینہ کیف اور گووندا اہم کرداروں میں جلوہ گر ہونگے۔

مزید : کلچر