سوہاعلی خان آج شادی کے بندھن میں بندھ جائےں گی
ممبئی (اے پی پی) سوہاعلی خان آج شادی کے بندھن میں بندھ جائےں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان کی رسم حنا کی تقریب اپنے گھر پر منعقد ہوئی جس میں ادکاارہ نے پیلے رنگ کا جوڑا زیب تن کیا ‘ جس کو مشہور ڈیزائنراتوکمار نے ڈیزائن کیا ۔ تقریب میں سوہا خان کے رشتہ داروں اورقریبی دوستوں نے شرکت کی۔ سلمان خان کی بہن آرپتا نے منہدی کی تقریب کی کچھ تصاویرشیئر کیں اورانھیں مبارک باد دی۔ سوہاعلی خان اپنے دوست کینال کیمو سے آج ر کو شادی کے بندھن میں بندھ جائےں گی۔