پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کاششماہی منافع کا اعلان

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کاششماہی منافع کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (پ ر) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے اپنے صارفین کو مختلف کھاتوں پر 31 دسمبر 2014ءتک سشماہی منافع کا اعلان کردیا ہے۔ اعلان کے مطابق پی پی سی بی ایل سیونگ بینک ڈیپازٹ پر یکم جولائی تا 30 نومبر 2014ءتک 7 فیصد اور یکم دسمبر تا 31 دسمبر تک 6.5 فیصد ، کڈز ایجوکیشن پلان پر 9 فیصد سپر سیور پلس اکاﺅنٹ پر یکم جولائی تا 30 نومبر 7 فیصد اور یکم دسمبر تا 31 دسمبر 2014ءتک 6.75 ، ایزدی سیونگ اکاﺅنٹ یکم جولائی تا 30 نومبر پر 7 فیصد اور یکم دسمبر تا 31 دسمبر 2014ءتک 6.50 ،ماہانہ سیور اکاﺅنٹ پر ایک لاکھ بیلنس پر 7 ، ایک تا 10 لاکھ پر 7.50 اور 10 لاکھ سے زائد پر 8 فیصد منافع دیا جائے گا۔ سپیشل نوٹس ڈیپازٹ رسید پر 7 تا 29 دن پر 6.50 اور 30 دن سے زائد پر 6.50 فیصد ، ماہانہ آمدن سکیم پر 5 سالہ مدت کیلئے 10 ہزار تا 5 ملین پر 7 ، 5 تا 25 ملین 8 ، 25 تا 100 ملین 8.25 ، 100 تا 150 ملین 8.50، 150 تا 250 ملین پر 8.75، اور 250 ملین سے زائد ڈیپازٹ پر 9 فیصد اور بزرگ شہری اور بیوگان کو 10 ہزار اور زائد ڈیپازٹ پر 9 فیصد منافع دیا جائے گا۔

 کوآپریٹو ہاﺅسنگ سوسائٹیز کو 10 ہزار تا 5 ملین 7.25، 5 تا 25 ملین پر 8.25 ، 25 تا 100 ملین پر 8.50 ، 100 تا 150 ملین 8.75، 150 تا 250 ملین پر 9 اور 250 ملین سے زائد پر 9.25 % ، ریگولر ٹرم ڈیپازٹ رسید پر 3 ماہ 8فیصد، 6 ماہ 8.25% ، ایک سال 8.50 ، 2 سال 8.65 ، 3 تا 5 سال پر 8.70 ، اور اپنا پیسہ اپنا منافع سکیم پر 3 ماہ کیلئے 7% ، 6 ماہ 7.25 ایک سال 7.50 ، 18 ماہ 7.75 اور 2 سال پر 8 فیصد سالانہ شرح سے منافع دیا جائے گا۔
(lh/tar/msb 1210:15)
*******

مزید :

کامرس -