بھارتی سویا آئل ‘ سویا بین ‘ چینی اورگندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
ممبئی (اے پی پی)بھارتی سویا آئل ‘ سویا بین ‘ چینی اورگندم کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈائری ویٹیوو ایکس چینج میں کاروبارسرگرمیوں کے دوران سویا بین کے فروری میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے ایک فیصد کی کمی سے 3359 بھارتی روپے فی 100کلوگرام میں جبکہ اپریل میں ترسیل کیلئے معاہدے 0.4 کی کمی سے 3431 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے۔ رپورٹ کے مطابق سویا آئل کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا اور سویا آئل کے اہم معاہدے 1.09 فیصد کی کمی سے 629.95 روپے فی 10کلوگرام اور چینی کے مارچ میں ترسیل کیلئے اہم معاہدے 1.31 فیصد کی کمی سے 2708 روپے فی 100کلوگرام میں طے پائے جبکہ گندم کے فروری میں ترسیل کے معاہدے 0.7 فیصد کی کمی سے 1656 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے ۔