” پاک ویلز ڈاٹ کام “ کے زیر انتظام آئندہ ماہ ملتان میں آٹو شو ہوگا

” پاک ویلز ڈاٹ کام “ کے زیر انتظام آئندہ ماہ ملتان میں آٹو شو ہوگا

اسلام آباد(اے پی پی)آٹو موبائیلز کی آن لائن ویب سائٹ ” پاک ویلز ڈاٹ کام “ کے زیر انتظام آئندہ ماہ ملتان میں آٹو شو ہوگا۔ پاک ویلز کے کو فاﺅنڈر اور سی ای او رضا سعید نے کہا ہے کہ ملتان میں منعقد ہونے والا آٹو شو ملکی تاریخ کا منفرد شو ہوگا۔ جس میں ونٹیج کارز ، فوربائی فور ، سپورٹس کارز اور ہیوی بائیکس کے ساتھ ساتھ مختلف اقسام کی جدید ترین اور دیدہ زیب گاڑیاں شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کمپنی نے ملک میں آٹوز کی صنعت کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔

مزید : کامرس