ملک میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ،ملک کا 80 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

ملک میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ،ملک کا 80 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا
ملک میں بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈاون ،ملک کا 80 فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا

  


کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک) نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے اسلام آباد ا،کراچی، راولپنڈی ،لاہوراور کوئٹہ سمیت کئی بڑے شہر اندھیرے میں ڈوب گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق تھرمل پاور اسٹیشن میں بریک ڈاون کی وجہ سے گڈو سے کوئٹہ جانے والی220 کے وی کی مین ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے تمام بڑے شہر تاریکی میں ڈوب گئے ہیں ۔کراچی میں بھی بڑے پیمانے پر پاور بریک ڈاون ہو اہے جس کے نتیجے میں لانڈھی ،لیاری ،کورنگی، ملیر ، گلستان جو ہر ،گلستان اقبال اور شاہ فیصل کالونی میں بجلی غائب ہو گئی ہے ۔ بریک ڈاون کی وجہ سے لاہور سیالکوٹ ، اسلام آباد ، گوجرانوالہ میں بھی بجلی کی سپلائی متاثر ہو ئی ہے۔این ٹی ڈی سی کے مطابق اس بریک ڈاون سے ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا ہے۔

مزید : کوئٹہ /Headlines