پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون میں پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون میں پریکٹس میچ آج کھیلا جائے گا

لنکن (اے این این ) پاکستان اور نیوزی لینڈ الیون کی ٹیموں کے درمیان پریکٹس میچ آج اتوار کو کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ رات 3 بجے شروع ہوگا جبکہ مقامی وقت کے مطابق یہ میچ دن 11 بجے شروع ہوگا۔پاکستانی ٹیم اپنا دوسرا پریکٹس میچ27 جنوری کو کھیلے گی۔ دو پریکٹس میچز کی سیریز مکمل ہونے کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ایک روزہ میچ 31 جنوری کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ایک روزہ میچ3 فروری کو کھیلا جائے گا۔ اس اس کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے دو وارم اپ میچزکھیلے گی۔پہلا وارم اپ میچ 9 فروری کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا جائے گا جبکہ دوسرامیچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا۔ وارم اپ میچز کے بعد پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 15 فروری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی