شائقین نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی گرین شرٹس خریدنا شروع کردیں

شائقین نے ورلڈ کپ سے قبل پاکستان کی گرین شرٹس خریدنا شروع کردیں

لاہور، ملتان ، پشاور( آن لائن )کرکٹ کے میگا ایونٹ جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے،پاکستان میں کھیل کا بخار آہستہ آہستہ لوگوں پر گرفت مضبوط کررہا ہے۔شائقین کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی گرین شرٹس خریدنے کیلئے دکانوں کا رخ کررہے ہیں جبکہ شرٹس کی تیاری بھی زور و شور سے جاری ہے۔پشاور کے نوجوان پرامید ہیں کہ قومی ٹیم 23بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر تاریخ دوہرائیں گے۔

پشاور کے لوگوں کو لالہ شاہد آفریدی سے بہت سی امیدیں ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی