سعید اجمل کا آفیشل باﺅلنگ ٹیسٹ مکمل ،رپورٹ ایک ہفتے تک آئیگی

سعید اجمل کا آفیشل باﺅلنگ ٹیسٹ مکمل ،رپورٹ ایک ہفتے تک آئیگی

                                           دبئی ( خصوصی رپورٹ)آئی سی سی کی جانب سے پابندی کے شکارپاکستانی آف سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔ سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارتی شہر چنائی میں موجود آئی سی سی بائیو مکینک لیب میں کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق قومی آف سپنر سعید اجمل کے باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ کی رپورٹ ایک ہفتے تک آجائے گی۔ 2 گھنٹوں پر محیط ٹیسٹ کے دوران سعید اجمل سے ا ن کی مشہور زمانہ دوسرا سمیت کئی ورائیٹیز کی لگاتار درجنوں گیندیں کرائیں گئیں اور مختلف زاویوں سے ان کے بازو کے گھماو¿ کا جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ سعید اجمل کا بالنگ ایکشن گذشتہ سال سری لنکا کے ٹیسٹ میچ کے دوران رپورٹ ہوا تھا، ان کے ایک ٹیسٹ میں بازو کا خم قانونی حد سے بہت زیادہ تھا اور اگر اب بھی ان کے بازو کا خم 15 ڈگری کے اندر نہ ہوا تو انہیں ایک سال کی پابندی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔دوسرا کے ماسٹر سعید اجمل سخت محنت کے بعد اپنی تمام ورائٹیز کے کلیئر ہو جانے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی