زمبابوے نے اینڈی والر کو کوچ کے عہدے پر بحال کر دیا
ہرارے(سپورٹس ڈیسک ) زمبابوے کرکٹ نے آئندہ ماہ شیڈول آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل اینڈی وارلر کو دوبارہ ٹیم کوچ کے عہدے پر بحال کر دیا۔ بورڈ نے سات ماہ قبل والر کو عہدے سے برطرف کر دیا تھا۔ زمبابوے کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہم نے میگا ایونٹ سے قبل اہم تقرریاں کی ہیں جس کے تحت اینڈی وارلر بطور بیٹنگ کوچ دوبارہ ٹیم کو جوائن کریں گے جبکہ والٹر چاوا گتا کو فیلڈنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان ایلسٹیئر کیمپ بیل بطور مینجنگ ڈائریکٹر بورڈ کے امور سنبھالیں گے۔ زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ولسن مناسے نے کہا کہ ہم نے ورلڈ کپ کو سامنے رکھتے ہوئے یہ تقرریاں کی ہیں اور ان کوچز کے معاہدوں میں توسیع کے بارے فیصلہ میگا ایونٹ کے بعد کریں گے۔