بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

بگ بیش لیگ، سڈنی سکسرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی

ایڈیلیڈ (سپورٹس ڈیسک) سڈنی سکسرز کی ٹیم بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم 181 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 14.3 اوورز میں 94 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سٹرائیکرز کے بلے باز سکسرز کے باؤلرز کو سنبھل کر نہ کھیل سکے اور 6 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے۔ سکسرز کی جانب سے میڈنسن نے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ ہفتہ کو کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں سڈنی سکسرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں پر 181 رنز بنائے، میڈنسن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 85 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹاپ سکورر رہے۔ رچرڈسن، لاگلن اور شان ٹیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں سٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 15 ویں اوور کی تیسری گیند پر 94 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ صرف چار کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں کامیاب رہے۔ لاگلین 22، رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ڈگ بولنجر نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی