اینڈرسن انگلینڈ کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پلیئر بن گئے

اینڈرسن انگلینڈ کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پلیئر بن گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ہوبارٹ (اے پی پی) جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔ اینڈرسن نے سہ ملکی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شرکت کر کے یہ اعزاز حاصل کیا۔ اس سے قبل انگلینڈ کی طرف سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز ایلک سٹورٹ کو حاصل تھا، انہوں نے 303 انٹرنیشنل میچوں میں ملک کی نمائندگی کی ۔
جس میں 133 ٹیسٹ اور 170 ون ڈے شامل ہیں جبکہ اینڈرسن نے 99 ٹیسٹ اور 186 ون ڈے میچز کھیل کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا۔