این بیل ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے

این بیل ون ڈے میں زیادہ رنز بنانے والے انگلش بلے باز بن گئے

 ہوبارٹ (سپورٹس ڈےیسک) این بیل انگلینڈ کی طرف سے ون ڈے کرکٹ میں زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے۔ بیل نے سہ ملکی سیریز میں کینگروز کے خلاف 141 رنز کی دلکش اننگز کھیل کر پال کولنگ ووڈ کا ملک کی طرف سے ایک روزہ میچوں میں زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑا۔ ووڈ نے 2001ءسے 2011ءکے دوران 197 میچز کھیل کر 5092 رنز بنا رکھے تھے۔ آسٹریلیا میں جاری سہ ملکی سیریز میں ہوبارٹ میں کینگروز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں این بیل نے انتہائی شاندر بلے بازی کا مظاہرہ کیا، انہوں نے 141 رنز کی اننگز کھیل کر کولنگ ووڈ کو ملک کی طرف سے زیادہ رنز کے ریکارڈ سے محروم کر دیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی