بھارتی شہر حیدرآباد میں چائلڈ لیبر کے نام دو سو یرغمالی بچے بازیاب 10گرفتار
حیدر آباد (این این آئی)بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پولیس نے ایک گھر میں چھاپہ مار کر دوسو بچوں کو بازیاب کرالیا ٗپولیس نے موقع سے جبری مشقت میں ملوث دس ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا۔حیدرآباد پولیس کے پانچ سو سے زائد اہلکاروں نے بھاوانی نگر کے علاقے میں کارروائی کر کے ایک گھر سے دو سو بچوں کو بازیاب کرالیا۔ پولیس نے بتایا کہ معصوم بچوں سے جبری مشقت کرائی جارہی تھی پولیس حکام کے مطابق بازیاب کیئے گئے بچوں کی عمریں چھ سے پندرہ سال کے درمیان ہیں زیادہ تربچوں کا تعلق بھارتی ریاست بہار اور اتر پردیش سے ہے۔ پولیس کے مطابق معصوم بچوں کے والدین کو رقم کی ادائیگی کے بعد ان بچوں سے مشقت لی جارہی تھی پولیس نے جبری مشقت میں ملوث دس افراد کو گرفتار بھی کیا۔انڈیا ٹو ڈے نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ بازیاب کروائے جانے والے تمام لڑکے ہیں ٗ پولیس دعویٰ کر رہی ہے کہ ان بچوں کے والدین کو 20لاکھ روپے تک کی ادائیگی کرکے حیدر اآباد لایا گیا ہے۔