فرانس میں ایک مراکشی نژاد فرانسیسی شہری کی شہریت منسوخ
پیر س (آن لائن ) فرانس کی اعلیٰ عدالت نے ایک فرانکو مراکشی شخص کی شہریت چھین لینے کے حکومتی فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔ اس شخص پر دہشت گردی سے متعلق جرائم میں ملوث ہونے کا الزام عائد ہے۔ فرانسیسی عدالت کا یہ فیصلہ پیرس پر گذشتہ ہفتوں میں ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔ فرانس کی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پیدائشی طور پر فرانسیسی اور فرانس کی شہریت حاصل کرنے والے غیر ملکی باشندوں کے ساتھ مختلف سلوک روا رکھنے کا جواز بنتا ہے۔ الیعقوبی مختلف ممالک میں جہادیوں کی بھرتی کے لیے کام کرنے والے نیٹ ورک سے منسلک رہا ہے۔ یہ شخص مراکش کے سب سے بڑے شہر کاسا بلانکا میں پیدا ہوا تھا تاہم اس نے 2003 ء میں فرانسیسی شہریت حاصل کر لی تھی۔