ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات اور گرانفروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن

 لاہور(کامرس رپورٹر) ڈی سی او کی ہدایت پرخصوصی ٹیموں اور پرائس مجسٹریٹوں کا تجاوزات اور گرانفروشوں کے خلافبھرپورکریک ڈاؤن جاری6ٹرک سامان قبضہ میں لے کر 4گرانفروشوں کو گرفتار کر لیا گیا تفصیلات کے مطابقڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔ تفصیل کے مطا بق راوی ٹا ؤن انتظامیہ نے اقبال پارک بادامی باغ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اردو بازار سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔عزیز بھٹی ٹا ؤن انتظامیہ نے بٹ چوک غازی آباد سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے بھوگیوال روڈ اور شیر شاہ روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے کریم بلاک سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے مین فیروز پور روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔ دریں اثناء پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور ضلعی انتظامیہ کی چھاپہ مار ٹیموں نے شہر کے مختلف علا قوں میں کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کر نے والوں کے خلاف کارروائی کر تے ہوئے04افراد کو گرفتار کروا دیا۔ تفصیل کے مطابق کھلا اور مہنگے داموں پٹرول فروخت کرنے پرتحصیل (سٹی)میں04افراد کو گرفتار کروایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1