روزہ خسرہ مہم،ضلعی حکومت نے محکمہ صحت سے عملہ مانگ لیا

روزہ خسرہ مہم،ضلعی حکومت نے محکمہ صحت سے عملہ مانگ لیا

15                                                   لاہور(جاوید اقبال)ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں 15روزہ خسرہ مہم کےلئے محکمہ صحت سے 780نرسیں اور دیگر عملہ مانگ لیا۔خسرہ مہم 26جنوری سے9فروری تک چلائی جائے گی جس کےلئے محکمہ صحت نے لاہور کے ٹیچنگ ہسپتالوں کو ضلعی حکومت کو عملہ دینے کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے محکمہ صحت کیطرف سے ڈیوٹی پر مامور کی گئی نرسیں ٹیچنگ ہسپتالوں سے ملحقہ شہر کے 9ٹاو¿نوں میںخدمات فراہم کریں گی ڈی سی او کیپٹن(ر)محمد عثمان کیطرف سے خط لکھا گیا ہے کہ اگر محکمہ صحت کی طرف سے نرسیں اور دیگر عملہ فراہم نہ کیا گیا تو شہر میں خسرے کیخلاف شروع کی جانے والی مہم ناکام ہو سکتی ہے جس پر محکمہ صحت لاہور نے ٹیچنگ ہسپتالوں کو نوٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ 780نرسیں اور دیگر عملہ خسرہ مہم کےلئے ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے جو ویکسینیٹر کے ساتھ مل کر گھر گھر جا کر خسرے سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گے۔سیکرٹری صحت کی طرف سے جاری کیے جانیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق سب سے زیادہ 124نرسوں کی خدمات ضلعی انتظامیہ کے سپرد کی جائیں گی جن میں 60کینٹ اور 64نرسیں گلبرگ کے علاقہ میں بچوں کو خسرے سے بچاو¿ کے حفاظتی ٹیکے لگائیں گی۔جناح ہسپتال سے 90نرسیں لی جائیں گی جن میں سے 40سمن آباد ٹاو¿ن اور 50نرسیں اقبال ٹاو¿ن میں کام کریں گی۔شیخ زید ہسپتال سے 50نرسیں خسرہ مہم کے دوران ڈیوٹی فراہم کریں گی۔جنرل ہسپتال سے 65نرسیں خسرہ مہم میں ڈیوٹی کریں گی جو تمام نشتر ٹاو¿ن میں فرائض سرانجام دیں گی۔سروسز ہسپتال سے 50نرسوں کو خسرہ مہم پر میں تعینات کیا جائے گا جو داتا گنج بخش ٹاو¿ن میں خسرہ سے بچاو¿ کے ٹیکے لگانے میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ کام کریں گی۔میو ہسپتال سے 80نرسیں خسرہ مہم میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی جن میں 50داتا گنج بخش ٹاو¿ن اور 30واہگہ ٹاو¿ن میں کام کریں گی۔گنگا رام ہسپتال سے 70نرسیں خسرہ مہم ڈیوٹی پر تعینات کی جائیں گی جو عزیز بھٹی ٹاو¿ن میں کام کریں گی۔کوٹ خواجہ سعید سے40نرسوں کو شالامار ٹاو¿ن میں ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔لیڈی ولنگڈن ہسپتال سے 50نرسوں کو راوی ٹاو¿ن میں خسرہ مہم کی ڈیوٹی پر تعینات کیا جائے گا۔سید مٹھا ہسپتال سے 20نرسیں راوی ٹاو¿ن میں کام کریں گی۔نواز شریف ہسپتال یکی گیٹ سے20اورشاہدرہ ٹیچنگ ہسپتال سے20نرسیں راوی ٹاو¿ن میں ڈیوٹی سرانجام دیں گی۔پبلک ہیلتھ نرسنگ سکول سے 120نرسوں کو 15دنوں کےلئے خسرہ مہم کے دوران ڈیوٹی پر لگایا جائے گا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1