لیبیا‘ انصار الشریعہ کے لیڈر الظہاوی انتقال کر گئے

لیبیا‘ انصار الشریعہ کے لیڈر الظہاوی انتقال کر گئے

 تریپولی (آئی این پی) لیبیا کے عسکریت پسند گروپ انصار الشریعہ کے لیڈر محمد الظہاوی کا انتقال ہو گیا ہے۔ وہ کئی ماہ پہلے حکومت نواز فوج کے ساتھ لڑتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔ محمد الظہاوی کے گھر والوں کے مطابق حکومتی فورسز کے ساتھ جنگ کے دوران زخمی ہونے کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کر دیا تھا جہاں آج ان کا انتقال ہوا۔ بن غازی میں عسکریت پسند گروپ انصار الشریعہ کی بنیاد رکھنے والے محمد الظہاوی ہی تھے اور انہوں نے اپنے حامیوں کے تعاون سے 2011ء میں اْس وقت لیبیا کے آمر حکمران معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے میں کامیابی حاصل کی تھی۔ لیبیا کی فوجی کمانڈ نے بھی ان کی موت کی تصدیق کر دی ہے۔

مزید : عالمی منظر