88سالہ خاتون کی خودکشی کی ناکام کوشش

88سالہ خاتون کی خودکشی کی ناکام کوشش

 بیجنگ ( آئی این پی ) زندگی اتنی طویل ہوگئی کہ مرنا بھی محال ہو گیا۔ چین میں88 سالہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سی چوان کے شہر ژاژہو سٹی میں 88 سالہ خاتون اپنے فلیٹ کی بالکونی سے کودنے کی کوشش کی۔ اس دوران راستے سے گزرتا ہوا، 22 سالہ نوجوان فلیٹو ں کی گیلریز کے راستے فوری طور پر اوپر چڑھا اور بوڑھی خاتون کی جان بچالی، خاتون طویل عرصے سے بیمار ہے اور خودکشی کی کوشش کے وقت اسکے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔

مزید : عالمی منظر