حکومت جہیز فنڈز کے لئے بھی سیاست چمکا رہی ہے،میاں نصیر آرائیں

حکومت جہیز فنڈز کے لئے بھی سیاست چمکا رہی ہے،میاں نصیر آرائیں

لاہور(نمائندہ خصوصی )مسلم لیگ لاہور کے نائب صدر میاں نصیر احمد آرائیں نے اپنے بیان میں داتا دربار میں قائم جہیز کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے دور میں غریب آدمی کو دو وقت کی روٹی نصیب نہیں ہورہی وہاں شادی جیسے اہم فریضہ کو سرانجام دینا اس کیلئے نہایت کٹھن مرحلہ بن گیا ہے ۔حکومت کا عام آدمی کو سہولیات مہیا کرنا اس کے اہم فرائض میں شامل ہے لیکن حکومت اس کے برعکس جہیز فنڈز جو کہ غریب آدمی کیلئے مختص کیا جاتا ہے تاکہ اس کو شادی جیسا اہم فریضہ سرانجام دینے میں سہولت میسر ہوسکے اس پر بھی اپنی سیاست کی دوکان چمکانے میں مصروفہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1