مسلم لیگ لائیرز ونگ کا اجلاس،گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت

مسلم لیگ لائیرز ونگ کا اجلاس،گستاخانہ خاکوں کی شدید مذمت

لاہور(پ ر) مسلم لیگ لائیرز ونگ پنجاب کا اجلاس یہاں مسلم لیگ ہاﺅس میں زیر صدارت صوبائی صدر عالمگیر ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ جس میں جہانگیر اے جھوجہ، چودھری عبدالرزاق کمبوہ، اسرار الٰہی ملک، رافع احمد خاں، محمد یونس عابد، بارک اللہ خان، احتشام مرزا، محمد اقبال، اشتیاق گوہر، عنایت اللہ سرا، عمران شیرازی، مجتبیٰ کاظمی، عامر سعید راں، محمد بنیامین خلیل، ارشد قریشی، محمد وحید زاہد، ایم عقیل چودھری، محمد علی بابر، عظمت ضیائ، نیر احمد انجم، محمد خالد، محمد نعمان، الیاس جھمٹ اور شاہد دیہڑ کے علاوہ وکلاءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ قرارداد کے ذریعہ فرانس کے اخبار میں حضور عالمﷺ کے متعلق نازیبا خاکے شائع کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان فرانس کے سفیر کو فوری طور ملک بدر کرے، حکومت فرانس اور متعلقہ اخبار کے مالکان عالم اسلام کے جذبات مجروح کرنے پر معذرت کریں۔ اجلاس میں لاہور میں سکول کے بچوں پر حکومت پنجاب کے ایماءپر پولیس گردی کی شدید مذمت اور سعودی فرمانروا عبداللہ بن عبدالعزیز کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1