21ویں ترمیم پر دینی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں،علامہ ممتازاعوان

21ویں ترمیم پر دینی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں،علامہ ممتازاعوان

 لاہور(پ ر)کل مسالک ”ورلڈ پاسبان ختم نبوت “کے سربراہ علامہ محمد ممتازاعوان نے کہا ہے کہ نئی آئینی21ترمیم پر دینی جماعتوں کے تمام تحفظات دور کیے جائیں اور اس ضمن میں مذہبی جماعتوں اور تنظیمات دینی مدارس کے سربراہوں کو اعتماد میں لیا جائے دہشتگردی ملک و قوم کیلئے ایک ناسور بن چکی ہے جس کے یکسر خاتمہ کیلئے پوری قوم کا متحد ہونا انتہائی ناگزیر ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ حکومت اس ضمن میں دینی مدارس کو حریف نہیں بلکہ اپنا حلیف سمجھے کیونکہ تمام دینی جماعتیں اور دینی مدارس دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے حکومت اور پاک فوج کے ساتھ ہیں

 ان خیالات کا اطہار انہوں نے لاہور مرکز تحفط ختم نبوت میں میاں محمد اویس کی زیر صدارت علماءاور دینی راہنماﺅں کے منعقدہ ایک ماہانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1