تنظیم خدمت خلق شہریان لاہور کا احتجاج مظاہرہ،فرانسیسی پرچم نذر آتش
لاہور(پ ر )تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے (نعوذباللہ )گستاخانہ خاکے دوبارہ نشر کرنے کیخلاف 10علامہ اقبال روڈ لاہور میں بطور نفرت فرانسیسی پرچم کو پاﺅں تلے روند کر ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا اور توہین آمیز خاکوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خدمت خلق محمد شفیق قادری و چیئرمین سول سوسائٹی ڈاکٹر شاہد نصیر و دیگر راہنماﺅں خالد انصاری،سلمان لودھی ایڈووکیٹ،خاور ملک،ماسٹرعباس علی صدیقی نے کہا کہ گستاخانہ خاکے دنیا کا امن تباہ کرنیکی یہود و ہنود کی گہری سازش ہے عالم اسلام اور عالمی ادارے دنیا انسانیت کے امن کو تہہ و بالا کرنیوالوں کے خلاف سخت نوٹس لے اور امن انسانیت کے دشمن نفرتوں کے سوداگروں کے تمام تر ناپاک عزائم اور مذموم ارادے خاک میں ملادیں اور تقدس انبیاءعلیہم السلام پر عالمی سطح پر قانون سازی کی جائے جو انکا فرض منصبی ہے ۔