حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے،میاں عرفان

حکومت شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے،میاں عرفان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ( ن) کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے مسلم لیگ( ن )جب بھی برسراقتدارآئی اس نے شعبہ تعلیم میں اصلاحات کیں اور مستحق طالب علموں کے لئے مثالی اقدامات کئے ۔ میاں عرفان دو لتانہ نے چےئرمین پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل فیصل اعجاز خان اور ایم ڈی ساجد نصیر خان سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ملاقات میں وہاڑی لڈن میں واقع ووکیشنل ٹریننگ سکول کے مسائل اور اس کی بورے والا منتقلی کی خبروں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔اس موقع پر میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ لڈن میں ووکیشنل ٹریننگ سکول بچوں کے لیے ہنرمندی اور ٹیکنیکل تعلیم کو فروخ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اور نوجوانوں کو روزگاہ کے مواقع بھی میسر آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سکول کو بورے والا منتقل کرنے کی خبروں سے علاقے کے عوام میں سخت تشویش پائی جاتی ہے سکول کے پرنسپل کا تعلق بورے والا سے ہے ۔سکول یہاں سے منتقل کرنے سے پرنسپل کو تو فائدہ ہو سکتا ہے مگر نوجوانوں کا مستقبل تاریک ہو جائے گا۔