مسلم لیگ(ن) لاہور میں بھی مقبولیت کھو رہی ہے،عابد صدیقی

مسلم لیگ(ن) لاہور میں بھی مقبولیت کھو رہی ہے،عابد صدیقی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ میاں شہباز شریف دنیا بھر کے دورے کر رہے ہیں وہ پنجاب کا بھی دورہ کریں تاکہ پنجاب کے عوام کے حالات سے بھی آگاہی ہوایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرف توجہ نہ دی گئی تو یہاں کے عوام مزید مشکلات کا شکار ہو جائیں گے، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب صرف لاہور کی ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لے رہے ہیںان کے نزدیک لاہور ہی پورا پنجاب ہے جنوبی پنجاب کا پیسہ لاہور پر خرچ کرنے کے باوجود مسلم لیگ( ن )عام انتخابات میں لاہور کی کئی سیٹوں سے ہار گئی تھی انہوں نے کہا کہ یہ جماعت پنجاب کے بعد لاہور سے بھی مقبولیت کھوتی جا رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1