حکومت بااختیار جوڈیشل کمیشن بنانے میںمخلص نہیں،انجینئر یاسر

حکومت بااختیار جوڈیشل کمیشن بنانے میںمخلص نہیں،انجینئر یاسر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت دھاندلی کی تحقیقات کے لئے با اختیار جوڈیشل کمیشن بنانے میں مخلص نہیں۔ حکومت لولی لنگڑی تحقیقات کروا کر تحفظ حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کے مقاصد پورے نہیں ہونے دے گی شفاف انتخابات سے ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے جس سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز UC-5 کے عہدےداران ملک عمران صفدر، میاں مقصود احمد، ارشد خان، حسن بشیر، اجمل بلوچ، سرفراز احمد، محمد شکیل اور رضوان بابو کے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی حکومت نے پیپلز پارٹی کے دورِ حکمرانی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور لوٹ مار کے نئے ریکارڈ قائم کر دیئے ہیں۔