حکومت ملکی معیشت کو بحال کر نے کیلئے عملی اقدامات کرے،سعدیہ رانا

حکومت ملکی معیشت کو بحال کر نے کیلئے عملی اقدامات کرے،سعدیہ رانا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ملکی معیشت کی بحالی کو یقینی بنا کر اپنے دعوﺅں کی تکمیل کرے مسلم لیگ( ن) کا طرز حکمرانی عوام کیلئے وبال جان بن چکا ہے قوم تحریک انصاف کو ہی اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے اور عمران خان کو قائد تسلیم کرتی ہے مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوام سے دھوکہ کیا ہے اور انتخابی دعوﺅں سے انحراف کر کے اپنی روایتی سیاست کی عکاسی کی ہے ماضی میں بھی مسلم لیگ( ن) نے عوام کو بیوقوف بنا کر دھوکہ کیا ہے مسلم لیگ( ن) کی غیر منصفانہ پالیسیاں اور ظالمانہ فیصلے قابل مذمت ہیں، تحریک انصاف عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور حقوق کی فراہمی تک ہر ممکن جدوجہد کرے گی اور ہر فورم پہ قوم کی آواز بلند کرے گی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن میں آصف زرداری کی حکومت کے ریکارڈ بھی توڑ دئیے،حکمرانوں کا احتساب نہیں ہوتا اس لئے دوخاندانوں نے باریاں بانٹ رکھی ہیں، ، حکومت میں ایک خاندان کے لوگ بیٹھے ہیں اگر میرٹ پر لوگ ہوتے تو پٹرول بحران نہ ہوتا۔