عمران خان کی تمام تر سیاست ڈبل سٹینڈرڈ پر مبنی ہے،نصیر احمد

عمران خان کی تمام تر سیاست ڈبل سٹینڈرڈ پر مبنی ہے،نصیر احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صد ر نصیر احمد، عمر حیات تبسم، شیخ علی سعید، میاں راشد ، شبانہ اظہر چوہدری ، ، ڈاکٹر نوین بخاری ،عثمان الحق قریشی نے کہا کہ عمران خان کی تمام تر سیاست ڈبل سٹینڈرڈ پر مبنی ہے اور عمران خان نے آج تک جتنی سیاست کی ہے وہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے ، وزیرا عظم بننے کے چکر میں پرویز مشرف کے ریفرنڈم اور مارشل لاء کی بھرپور حمایت کی اور وزیر اعظم نہ بننے پر ویز مشرف کی مخالفت کرتے ہوئے اسے پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا انہوں نے پوری قوم کو دھرنے پر لگا کر نام نہاد سول نافرمانی کی تحریک شروع کی اور قوم کو بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی سے روکنے کی بھونڈی کوشش کی لیکن پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں نے عمران خان کی بات نہ تسلیم کر تے ہوئے یوٹیلٹی بلوں کی ادائیگی کرکے عمران خان کے دعووں کے نفی کر دی اور عمران خان کی نئی بیگم نے بجلی کے بل جمع کرواکر خود ہی سول نافرمانی کی تحریک ختم کر دی ، آرمی پبلک سکول کے بچوں کی شہادت نے پوری قوم کو متحد کر دیا اور قوم کے متفقہ فیصلے نے قومی اسمبلی کو مجبور کیا کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف بھر پور کارروائی کے لئے فوجی عدالتوں کے ذریعے دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قانون سازی کی جائے اور تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے قومی اسمبلی کے اجلاس اور قانون سازی میں حصہ نہ لے کر طالبانائزیشن اور طالبان کی پس پردہ بھر پور حمایت ظاہر کر دی اور کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے بننے تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے لیکن سینٹ کا الیکشن قریب آتے ہی عمران خان کی دوغلی پالیسی ایک بار پھر عیاں ہو گئی انہوں نے سینٹ کا الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا ۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کو تسلیم نہ کرنے اور موجودہ حکومت کو دھاندلی زدہ قرار دینے اور ان اسمبلیوں سے استعفے دینے کے باجود سینٹ کا الیکشن لڑنا حیرت انگیز عمل ہے ، عمران خان نے سیاست نے پاکستان میں ڈبل سٹینڈرڈ سیاست کو فروغ دیا ہے انہوں نے کہا کہاسمبلیوں سے استعفیٰ دینے والے ارکان اسمبلی کس حیثیت میں الیکشن کا ووٹ کاسٹ کریں گے۔