سینٹ سے سبکدوش ہونیوالے مسلم لیگ(ن)کے سینٹر ز کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ

سینٹ سے سبکدوش ہونیوالے مسلم لیگ(ن)کے سینٹر ز کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ ...

                             اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ نواز نے سبکدوش ہونے والے اراکین کو دوبارہ ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے، رپورٹ کے مطابق ریٹائر ہونے والے آٹھ ن لیگی اراکین دوبارہ الیکشن میں کھڑے ہوسکیں گے۔ سینیٹرز راجہ ظفر الحق، پرویز رشید، مشاہد اللہ کو دوسری باری ملنے کا امکان ہے، جب کہ جعفر اقبال، ظفر علی شاہ، ساجد میر، سردار یعقوب ناصر، نجمہ حمید کا نام بھی سینیٹ الیکشن کیلئے دینے جانے کا واضح امکان شامل ہے۔صوبائی سطح پر پاکستان مسلم لیگ کو پنجاب سے نو ، بلوچستان سے پانچ ، جب کہ خیبرپختونخوا سے ایک یا دو نشستوں کی توقع ہے، پنجاب میں پیپلزپارٹی کی تین میں سے دو نشستیں بھی ن لیگ کو ملنے کی توقع ہے، جس کے بعد سولہ سیٹیں ملنے سے سینیٹ میں ن لیگ کے ا رکان کی تعداد24ہوجائیگی، تاہم دوسری نشستوں پر ٹکٹ دینے کا فیصلہ پارلیمانی بورڈ کریگا۔

مزید : علاقائی