دونا معلوم افراد کی نعشیں برآمد،مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئیں

دونا معلوم افراد کی نعشیں برآمد،مردہ خانہ میں جمع کروا دی گئیں

لاہور(کرائم سیل) صوبائی دارالحکومت میں دونا معلوم افراد کی نعشیں برآمد،پولیس نے شناخت نہ ہونے پر مردہ خانہ میں جمع کروا دیں۔ذرائع کے مطابق لٹن روڈ ،چوبرجی چوک پر مقامی افراد کو 58سالہ جبکہ لوئر مال کے علاقہ میں 50سالہ شخص کی نعش ملی جس پر انہوں نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے شناخت نہ ہونے پر دونوں نعشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کروا دیا ہے۔پولیس کے مطابق موت کی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آنے پرہی معلوم ہو گی۔

مزید : علاقائی