راوی کنارے بستیوں میں سرچ آپریشن ،5 افراد زیرحراست

راوی کنارے بستیوں میں سرچ آپریشن ،5 افراد زیرحراست

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور( کرائم سیل)داعش کے کمانڈر یو سف سلفی کی گرفتاری کے بعد شاہدرہ پولیس نے گزشتہ روز اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے دریائے راوی کنارے بستوں میں سرچ آپریشن کے دوران پانچ مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ایس پی سٹی اسد سرفراز خان کے حکم پر ایس ایچ او شاہدرہ عاصم رفیع نے پولیس نفری کے ہمراہ افغان بستوں اور دریائے کنارے رہائش افراد کے کوائف چیک کئے پولیس نے کرایہ کے مکان میں رہائش پذیر پانچ مشکوک افراد کو شک کی بناء پر گرفتار کرکے تحقیقات شروع کردی ہے پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے افراد کے پاس شناختی کارڈز یا کوئی شناختی دستاویزات موجود نہیں تھے علاقے میں مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

مزید :

علاقائی -