ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ٹریفک پولیس کاکریک ڈاؤن جاری
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کے خلاف انسداد ی کارروائی کیلئے شہر بھر میں خصوصی ناکے لگائے گئے ۔انہوں نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نے رنگدار شیشوں ،بغیر نمبر پلیٹ اورغیر نمونہ نمبرپلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر رکھا ہے۔اس خصوصی مہم میں ابتک129112گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جا چکی ہے جن میں61690رنگدار شیشوں والی گاڑیاں،43494غیر نمونہ ،23718بغیر نمبرپلیٹ اور 210سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیاں شامل ہیں۔سی ٹی او نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکے خلاف بلا امتیاز کارروائی کا سلسلہ جاری ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے کے حوالے سے خصوصی طور پر شروع کےئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران 61690 رنگدار شیشوں والی گاڑیوں،43494غیر نمونہ، 23718 بغیر نمبرپلیٹ اور210سبز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔طیب حفیظ چیمہ نے ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو ہدایت کی کہ پٹرولنگ کے عمل کو مزید بہتر بنائیں ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی بارے انسدادی کارروائی بارے رپورٹ دفتر ارسال کریں۔سی ٹی او نے وارڈنز کو ہدایت کی کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مشکوک گاڑیوں اور مشکوک افراد پر بھی کڑی نظر رکھیں۔