لاہور(کرائم سیل) ایس ایس آپریشنز محمد باقر رضا نے چارج سنبھال کر خدمات انجام دینا شروع کردیں۔ محمد باقر رضا کا تعلق پولیس کے اکتیسویں کامن سے ہے۔ محمد باقر رضااس سے قبل سندھ میں بطور اے ایس پی اور ایس پی ماڈل ٹاؤن آپریشنز لاہور کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔چارج سنبھالنے کے موقع پر ایس ایس آپریشنز محمد باقر رضا کا کہنا تھا کہ میری ترجیحات میں شہر میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف کریک ڈاؤن، لاء اینڈ آرڈر کو کنٹرول کرنا اور پولیس افسران کے ساتھ مکمل کوآرڈینیشن شامل ہیں۔