تیز رفتار پک اپ نے موٹر سا ئیکل سوارکو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا
لاہور(کرائم سیل) مصطفی آ با د کے علاقہ میں تیز رفتار پک اپ نے 30 سا لہ موٹر سا ئیکل سوارکو ٹکر مار کر ہلاک کر دیا پو لیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضہ میں لیتے ہو ئے کارروائی کا آ غا ز کر دیا جبکہ متوفی کے ورثا نے کارروائی کر وانے سے انکار کر تے ہو ئے ڈرائیور کومعاف کر دیا ۔بتا یا گیا ہے کہ تھا نہ مصطفی آ با د کے علاقہ دھرم پورہ انڈر پاس کے قریب ملتا نی کالو نی شالامار گلی نمبر 10مکان 7 کے رہائشی نور احمد خا ن کا30سالہ بیٹا صواب احمد خا ن اپنی موٹر سا ئیکلLRS,3205, پرجا رہا تھا کہ پیچھے سے آ نے والی تیز رفتار پک اپ نے اسے ٹکر مار دی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا ۔ پو لیس کے مطا بق متوفی کے ورثا نے کارروائی سے روک دیا دونوں پارٹیوں میں صلح ہو گئی ہم نے قا نو نی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔