اولاد نہ ہونے پر ساس نے بہو کو جلا ڈالا،ہسپتال میں حالت تشویشناک

اولاد نہ ہونے پر ساس نے بہو کو جلا ڈالا،ہسپتال میں حالت تشویشناک

 لاہور(کرائم سیل) مستی گیٹ کے علاقے میں اولاد نہ ہونے پر سا س نے مٹی کا تیل چھڑک کر بہو کو جلا ڈالا ،ہسپتال میں خاتون کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے ساس کے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ مستی گیٹ کے رہائشی اکرم کی کچھ عرصہ قبل شمع نامی لڑکی سے شادی ہوئی تھی ۔لڑکی نے پولیس کو ہسپتال میں بیان دیا کہ شادی کے بعد ساس نسرین بی بی بانچھ ہونے کے طعنے دیتی اورتشدد کا نشانہ بھی بناتی تھی۔ اس سلسلہ میں خاوند کو بتایا مگر اس نے کوئی جواب نہ دیا بلکہ اپنی ماں کا حکم مانتا تھا اور برا بھلا کہتا ہے۔ گذشتہ روز باورچی خانہ میں کھانا پکانے گئی تو ساس نے گالیاں دیں اور بعد میں مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی، شور مچانے پر ہمسائے اکھٹے ہوگئے اور بچا لیا ۔ساس نسرین نے ڈرامایا رچایا کہ میری بہو نے خود سوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والی خاتون کا بیان لینے کے بعد ملزمہ نسرین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ،اسکی گرفتاری کیلئے لیڈی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن ملزمہ روپوش ہوگئی جلد ہی ملزمہ کو گرفتار کرلیا جائے گا جبکہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت نازک ہے۔

مزید : علاقائی