کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن ،چندا اکھٹا کرنیوالے 13بکس قبضہ میں لے لئے گئے

کالعدم تنظیموں کیخلاف کریک ڈاؤن ،چندا اکھٹا کرنیوالے 13بکس قبضہ میں لے لئے ...

 لاہور (کرائم سیل)سی سی پی اولاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس اورڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے حکم پر لاہور پولیس نے تھانہ سول لائینز کی حدود سے مختلف کالعدم تنظیموں کے چندہ اکھٹا کرنے والے13 بوکسز قبضہ میں لے لئے ۔مختلف کالعدم تنظیموں کے یہ چندہ کولیکشن بوکسز مال روڈ پر مختلف کھمبوں پر نصب تھے ۔جن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 چندکولیکشن بوکسز کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے ۔ان چندہ کولیکشن بوکسز پر مختلف کالعدم تنظیموں کے نام لکھے ہوئے ہیں ۔کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کئے بغیر ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیت سکتے۔ پورے شہر میں چندہ اکھٹا کرنے والی کالعدم تنظیموں کے خلاف کریک ڈاؤن کریں گے اور پاکستان کا امن امان برباد کرنے والوں کے خلاف جنگ ہر صورت میں جیت کر دکھائیں گے۔انہوں نے تمام ڈویژنل SPs، DSPs اور SHOs کو پورے شہر میں کھمبوں پر نصب شدہ مختلف کالعدم تنظیموں کے چندہ کولیکشن بوکسز کو فوری طور پر قبضہ میں لینے کا حکم دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالعدم تنظیموں کے یہ چندہ کولیکشن بوکسز کسی بھی دہشت گردی میں استعمال ہوسکتے تھے۔ پورے شہر میں مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر ہونگے۔ انہوں نے کالعدم تنظیموں کے چندہ کولیکشن بوکسز کے خلاف مہم پر SP سول لائنز امتیاز سرور اور ایس ایچ او سول لائن عابد رشید کو شاباش دی۔

مزید : علاقائی